چین ایغور سے متعلق انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ،برطانیہ

0
غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ مسلم اکثریتی خطے میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور ظلم پر عالمی توجہ کی ضرورت ہے۔انسانی حقوق اور ماہرین کے اندازے کے مطابق 10 لاکھ سے زائد ایغور اور ترک مسلمان نظر بندی کیمپوں میں موجود ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ‘یہ واضح ہے کہ وہاں وسیع اور سنگین پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، جو انتہائی دردناک ہیں’ان کا کہنا تھا کہ ‘موصول ہونے والی رپورٹس اور اس کے انسانی اثرات ہمیں یاد دلارہے ہیں جو ہم نے طویل عرصے سے نہیں دیکھا اور یہ سب کچھ عالمی برادری کے ایک نمایاں رکن کی جانب سے کی جارہی ہیں اور اس کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے.ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ ‘ہم چین کے ساتھ مثبت تعلقات چاہتے ہیں لیکن ہم اس طرح کا رویہ نہیں دیکھ سکتے اور اس پر آواز اٹھائے بغیر بھی نہیں رہ سکتے’۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: