دنیا کرونا کے ساتھ خلائی مخلوق کا چیلنج بھی درپیش

0

اس وقت دنیا کرونا وائرس کی شکل میں ایک خطرناک وبا کا سامنا ہے مگر لگتا ہے کہ ایک نئے عالمی چیلنج کو بھی فہرست میں شامل کرنا ہوگا اور وہ ہے” خلائی مخلوق”۔
جی ہاں امریکا کے محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایسے 3 ویڈیو کلپ جاری کیے ہیں جن میں "اڑن طشتری” امریکی فوجی بیسز کے اوپر آسمانوں پر اڑتے دکھائی دے رہی ہے۔ یہ فوٹیج اس سے پہلے ایک نجی کمپنی نے 2007 میں جاری کی تھی۔کلپس میں سنا جاسکتا ہے کہ اس فوٹیج کو بنانے والے پائلٹس حیرت کا اظہار کررہے ہیں کہ یہ اڑنے والی ڈیوائسز کتنی تیزی سے حرکت کررہی ہیں۔درحقیقت ایسی رپورٹس کے نتیجے میں پینٹاگون نے یو ایف او کی شناخت کا پروگرام 2007 سے 2012 تک چلایا تھا اور پھر فنڈنگ نہ ہونے پر ختم کردیا گیا۔اب جاکر پینٹاگون نے ان کلپس کو جاری کرنے فیصلہ کیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: