سعودی عرب،یواے ای مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان

سعودی عرب مونیٹری اتھارٹی اور یو اے ای کے سنٹرل بینک کی جانب سے مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی ایبر کے اجراء سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نمائندگان کے مطابق اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی معلامات کو بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید موثر بنانا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے لیے مقامی لیول پر معاشی ادائیگیوں کے نظام میں مزید آسانیوں کا باعث بنے گا اور ڈیجیٹل کرنسی کو قومی کرنسی کا درجہ ملنے سے اس پراجیکٹ میں لوگوں کی دلچسپی واضح طور پر بڑھے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں کام کرنےوالےغیرملکی بھی اس اقدام سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور اس سے متعدد ممالک کی ترسیلات زر میں بھی بہتری آئے گی۔ اس وقت دنیا بھر میں کئی ممالک کرپٹوکرنسی متعارف کروا چکے ہیں جن میں تیونسیا، وینزویلا، روس سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.