فلسطینی رہنما ریاست کے لیے سعودی عرب کی حمایت کی تجدید میں کامیاب

0
فلسطینی رہنما ریاست کے لیے سعودی عرب کی حمایت کی تجدید میں کامیاب ہوگئے لیکن عرب لیگ کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کی مذمت کے لیے منانے میں ناکام رہے۔رپورٹ کے مطابق عرب لیگ کے معاون سیکرٹری جنرل حُسام ذکی نے بتایا کہ ‘اس معاملے سے متعلق سنجیدہ اور جامع بات چیت ہوئی جس میں کچھ وقت لگا،لیکن آخر میں فلسطینی قیادت کی جانب سے مجوزہ قرارداد کے مسودے پر اتفاق نہ ہوسکا۔’فلسطین کے سفارتی ذرائع کے مطابق عرب لیگ نے یو اے ای ۔ اسرائیل معاہدے کی مذمت کے حوالے سے قرارداد کے مسودے کو مسترد کردیا۔فلسطین کے سفیر محمد اقلوک نے بتایا کہ فلسطین اور عرب ممالک نے 2002 کے عرب لیگ معاہدے میں دو ریاستی حل کے لیے زور دینے پر اتفاق کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ تین گھنٹے کی بات چیت کے بعد فلسطین اور عرب ممالک نے اسرائیل ۔ یو اے ای معاہدے کی واضح مذمت شامل نہ کرنے پر اتفاق کیا۔محمد اقلوک نے کہا کہ ‘اس پر ردعمل میں فلسطین نے معاہدے کی مذمت کے لیے قرارداد کا مسودہ پیش کیا، تاہم عرب ممالک نے اسے مسترد کردیا۔’

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: