مریخ مشن روانہ، امارات نے تاریخ رقم کردی

0
اماراتی خلائی مشن نے جاپان کے ٹینگا شیما خلائی مرکز سے سفر کا آغاز کیا اور اسے ایچ ٹو اے راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا جبکہ امارات کے اس خلائی مشن کو "العمل” ہوپ پروب کا نام دیا گیا ہے۔مشن کو مریخ کے مدار تک پہنچنے میں لگ بھگ 200 دن درکار ہوں گے۔ جس وقت مریخ پہنچے گا اور توقع ہے العمل خلائی مشن مدار میں 687 دن تک رہے گا۔اس دوران خلائی مشن وہاں کے موسمی حالات کا جائزہ لے گا اور آئندہ سو برس کے دوران وہاں انسانی بستی بسانے سے متعلق ضروری معلومات حاصل کرے گا۔مریخ مشن کا اعلان 2014 میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا تھا۔ العمل خلائی مشن کا آغاز 15 جولائی کو ہونا تھا تاہم خراب موسم کے باعث مشن کو پانچ دن کے لیے موخرکردیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: