متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی 6 جنوری کو پاکستان آمد

ولی عہد اپنے ایک روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان ، آرمی چیف اور دیگر سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات کے دوران پاک یو اے ای تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس دورے میں یو اے ای کی جانب سے دو ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری کے امور بھی زیر غور آئیں گے، یہ دورہ پاکستان کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں امداد کے بارے میں بھی بات چیت کی جائے گی جبکہ دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ یہ دورہ یو اے ای سے لینے والے قرضے کے حصول میں اہمیت کا حامل ہے
نومبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کوطویل المدت اسٹراٹیجک اور اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پراتفاق کیا گیا تھا۔ تاریخی شراکت داری کوفروغ دینے کے لیےفوری اقدامات کرنے پراتفاق رائے کے ساتھ طے کیا گیا کہ تجارتی اوراقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنائے جائیں گے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.