یو اے ای نے پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کردی،عملدرآمدشروع

0
یو اے ای نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی اوراس حوالے سے عملدرآمد رات 12 بجے سے شروع کردیا گیا ہے۔
پابندی کے حوالے سے یو اے ای کی سول ہوابازی کے ادارے جی سی اے نے نوٹم جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی کرونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے عائد کی گئی ہے اور پابندی کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا، یو اے ای کے ایئرپورٹ پر کسی پرواز کو اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پی آئی اے کی دبئی آپریٹ ہونے والی خصوصی پروازیں بھی متاثر ہونگی جب کہ ایمریٹس کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار 14 پروازوں کے علاوہ فلائی دبئی اور اتحاد ایئر کی پروازیں بھی آپریٹ نہیں ہوگی۔
متحدہ عرب امارات میں اب بھی ہزاروں تارکین وطن موجود ہیں جو جلد از جلد ملک آںے کو بیتاب ہیں لیکن پروازوں پر پابندی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں محصور پاکستانیوں کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: