یو اے ای اور بحرین کا اسرائیل سے تعلقات کا معاہدہ طے پا گیا

0
متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب سمیت کئی ممالک جلد اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے جب کہ فلسطینی حکام نے معاہدے کی مذمت کی ہے۔
امریکی و عرب میڈیا کے مطابق ان ممالک کے درمیان معاہدے ’’ابراہام اکارڈ‘‘ کی دستخطی تقریب امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی میزبانی میں وائٹ میں منعقد ہوئی۔ اسرائیل کی جانب سے معاہدے پر دستخط وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، یو اے کی جانب سے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور بحرین کی جانب سے وزیر خارجہ عبدالطیف الزیان نے کیے۔متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد اب اسرائیل کو تسلیم کرنے اور سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب ممالک کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ قبل ازیں 1979ء میں مصر اور 1994ء میں اردن اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات قائم کرچکے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم یہاں تاریخ کا دھارا بدلنے کے لیے جمع ہوئے ہیں اور اسے اہم تبدیلی قرار دیا جس میں اب تمام عقائد کے لوگ امن اور خوش حالی کے ساتھ رہ سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں کی تقسیم اور تنازعات کے بعد نئے مشرق وسطیٰ کا سورج طلوع ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: