"امفان”کے کراچی کے موسم پر اثرانداز ہونے کا امکان

0
محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود طوفان کراچی سے 2600 کلومیٹردور ہے جس سے سندھ اور بلوچستان کے ساحلی مقامات کو کوئی خطرہ نہیں لیکن یہ طوفان کراچی پر گرم ہواؤں کی شکل میں اثر دکھا سکتا ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بھارت یا بنگلا دیش کے کسی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے اور امکان ہے کہ طوفان بھارتی ساحلی مقامات کولکتہ اور اڑیسہ کے قریب پہنچے گا۔
کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جاری ہیٹ 22 مئی تک جاری رہے گی جبکہ سمندری ہواؤں کی معطلی کے ساتھ ساتھ گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگااور درجہ حرارت 42 ڈگری تک جاسکتا ہے لیکن اس صورتحال کا سمندری طوفان سے کوئی تعلق نہیں۔
دوسری جانب ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور سحری کے وقت پانی اور جوسز کا استعمال بڑھا دیں جبکہ چائے،کافی اور سخت ورزش سے اجتناب کریں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: