سمندری طوفان ‘امفان’ نےبھارت اوربنگلا دیش میں تباہی مچادی

0
طاقتورسمندری طوفان امفان گزشتہ روزبھارتی ریاست مغربی بنگال کےساحل سے ٹکرایا تھا اورطوفان سے بڑے پیمانے پرجانی ومالی نقصان ریکارڈ ہوا۔طوفان سےریاست مغربی بنگال میں 72 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہےکہ طوفان کے باعث مغربی بنگال میں ہزاروں مکانات کی چھتیں اڑگئی ہیں اوردرخت اکھڑگئےہیں۔مغربی بنگال کےنشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہےجس کی نکاسی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔طوفان کےباعث کلکتہ ائیرپورٹ بھی شدید متاثر ہوا ہےاورہوائی اڈے کا ایک حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے جب کہ کئی جہازوں کونقصان بھی پہنچا ہے۔سمندری طوفان امفان نے بنگلادیش کے 3 ساحلی اضلاع کو بھی متاثر کیا جہاں 12 افراد ہلاک اورکئی زخمی ہو گئے۔طوفان کے باعث بنگلادیش کی ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں۔بنگلادیش کے ساحلی اضلاع ستکھیرا، سندربن، کورگرام اور جمال پورمتاثر ہوئے، دو افراد پٹوا خالی میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوئے، پیروج پور کے علاقے متھبیریا میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ ستیرے کے علاقےکمل نگر میں درخت گرنے سے خاتون ہلاک ہوئی۔سمندری طوفان امفان کے باعث بنگلادیش کے ساحلی علاقوں سے ایک لاکھ 35 افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔سمندری طوفان امفان اب بھوٹان کے شمال کی جانب بڑھ رہا ہے تاہم اس کی شدت کافی کم ہوچکی ہے۔امفان 1999 کےبعد خلیج بنگال سے اٹھنے والا پہلا طاقتور طوفان ہے تاہم بھارت اور بنگلادیش سے ٹکرانے سے قبل اس کی شدت کم ہوچکی تھی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: