“اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں”

خلیج میں واقع عرب ممالک میں قطر پہلا ملک ہے جس نے مسلمانوں کے ازلی دشمن اسرائیل کو اپنی سرزمین پر کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے۔ ابتدائی طور پر اسرائیلی قطر میں 2 ریسٹورنٹس کھولے گا،جن میں سےایک ریسٹورنٹ مارچ سے باقاعدہ کام کا آغاز کردے گا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کئی برس سےریسٹورنٹس کی تعمیر کے حوالے سے قطری حکام سےبات چیت چل رہی تھی اور بالآخر اسرائیلی باورچی یونیتھن روشبیلٹ نے میریٹ کمپنی کے ساتھ خفیہ مذاکرات کے ذریعے قطر سے ریسٹورنٹس قائم کرنے کی اجازت حاصل کرلی

اجازت ملنے کے بعد دو اسرائیلی ریسٹورنٹس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے دونوں ریسٹورنٹس قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ساحل المسیلہ پر تعمیر کئے جارہے ہیں ، ان میں سے ایک ریسٹورنٹ آئندہ سال مارچ میں سروسز کا آغاز کردے گا جہاں یونانی کھانے پیش کئے جائیں گے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق میریٹ کمپنی نے قطر میں مزید 3 ریسٹورنٹس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے ایک کا اجازت نامہ یونیتھن روشبیلٹ کو حاصل ہوگا کیونکہ اس منصوبے کی کامیابی میں یونیتھن کا اہم کردار رہا ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.