کرونا وائرس:ترک پارلیمان میں قیدیوں کی رہائی کا قانون پاس

0
جیلوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کےخدشے کے پیش نظر ترکی کی پارلیمنٹ نے قیدیوں کی رہائی کا قانون پاس کیا ہے جس کے تحت ملک کی مختلف جیلوں میں سزا بھگت رہے قیدیوں کو مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔قانون میں قیدیوں کی مختلف کیٹگریز بنائی گئی ہیں، ابتدائی طور پر 45 ہزار قیدیوں کو رہا کیا جائے گاجن میں حاملہ خواتین اور عمر رسیدہ افراد شامل ہیں جنہیں طبی امداد کی ضرورت ہےترک میڈیا کے مطابق قانون سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 90 ہزار ہو سکتی ہے تاہم ان میں دہشت گردی، جنسی زیادتی، قتل اور منشیات کے مجرم شامل نہیں ہیں جنہیں ترکی کے متنازعہ انسداد دہشت گردی قوانین کے مطابق سزائیں سنائی گئی ہیں ۔ترکی میں 61 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترکی مختلف جیلوں میں تین قیدی کرونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے سبب قیدیوں کی رہائی کا قانون لایا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: