ترک صدرکا یونان سےمہاجرین کے لیےسرحد کھولنےکامطالبہ

0
ترک صدر رجب طیب اردوان نے یونان پر زور دیا ہے کہ وہ یورپ جانے کے متلاشی تارکین وطن کے لیے سرحد کھول دے۔ رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ یونان کو پناہ گزینوں کے معاملے میں فکرمند نہیں ہونا چاہیے ۔ تارکین وطن یورپ کے دوسرے حصوں میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔طیب اردوان نے پناہ گزینوں کے ساتھ یونانی سلوک کو غیر انسانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شامی خانہ جنگی میں پیاروں کو کھونے والے غمزدہ خاندانوں کو یورپ جانے سے روکنا غیر انسانی فعل ہے، یونانی حکام پناہ گزینوں پر فائرنگ کرتے ہیں اور ان کی کشتیاں ڈبونے کی کوشش کرتے ہیں، ان غیر انسانی اقدامات پر کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔طیب اردوان واضح کیا کہ ہم شام کے کسی حصے کو خود سے منسلک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے، ہمارا مقصد 36 لاکھ مہاجرین کی واپسی کے لیے سیف زون بنانا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: