ترک صدرکشمیریوں کی پریشانیوں کواجاگر کرنےکےپرعزم

ترک صدر طیب رجب اردوان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا میں مسلسل اٹھاتے رہنے اور کشمیری عوام کی پریشانیوں کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو کشمیریوں کے دکھ درد کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے،کشمیر کا فلسطین سے موازنہ کرتےہوئے صدر اردوان نے کہا کہ 80 لاکھ سے زیادہ کشمیری بڑی ہمت کے ساتھ قابض افواج کی بربریت کا سامنا کرتے ہوئے اپنی ہی سرزمین میں کھلی فضا میں قید ہیں۔کشمیری عوام کا اپنوں سےرابطہ نہیں ہورہا،،،جبکہ بھارتی فورسز نے دوران کرفیوہزاروں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہےدوسری جانب ترک صدر نے پاکستان اورترکی تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار کے میدان میں باہمی تعاون کے لئے بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.