ترکی کا شام میں کردوں کیخلاف آپریشن جاری

ترکی کا شام میں کرد باغیوں کے خلاف آپریشن کا چوتھا روز، ترک وزارت دفاع کا دعویٰ ہے کہ ان کی فوج نے راس العین کو کردوں سے صاف کر دیا ہے۔دوسری جانب عرب لیگ نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی پرشام سے فوری فوج نکالنے پر زور دیں۔ شام میں فوجی کارروائی کے ردعمل میں یورپی ممالک کی طرف سے ترکی پر سخت دباؤ ڈالنے کی پالیسی پرعمل شروع کر دیا گیا ۔ جرمنی اور ہالینڈ کے بعد فرانس نے بھی ترکی کو اسلحہ کی سپلائی معطل کر دی ۔ادھر پینٹاگون نے کہا ہے کہ شام میں ترک فوج نے امریکی فوجی مورچے کے قریب گولہ باری کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.