فرانسیسی صدر نے یورپ کے مفادات کوخطرات سے دوچار کردیا،ترک وزیر خارجہ

0
ترکی نے فرانس کے صدر ایمینوئیل میکرون کے بیان کی مذمت کی ہے جنہوں نے ترکی اور یونان کے درمیان جاری بحران کے درمیان مداخلت کرتےہوئے ترکی مخالف بیان جاری کیا تھا۔ایک بیان میں ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا کہ میکرون نے اپنے انفرادری اور قومیتی موقف کی وجہ سے یورپ کے مفادات کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ میکرون اپنے پرانے نوآبادیاتی اضطرار کی وجہ سے رسمی گفتگو کر کے لوگوں کو سبق دینا چاہتے ہیں۔اس سے قبل فرانسیسی صدر نے یونان کے وزیر اعظم کائریاکوس متسوتکیس سے ملاقات کے دوران ترک مخالف موقف اپنایا تھا۔ترکی اور یونان کے سربراہان اس وقت فرانسیسی جزیرے پر ایم ای ڈی 7 سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں جہاں اس سمٹ میں سپین، پرتگال، اٹلی، قبرص اور مالٹا کے سربراہان بھی شرکت کر رہے ہیں۔فرانسیسی صدر میکرون نے یورپ سے مطالبہ کیا کہ وہ ترکی کے خلاف ایک متفقہ پالیسی اپنائیں اور کہا کہ بحیرہ روم اور لیبیا میں ان کے کردار کی روشنی میں اب ترکی ان کا پارٹنر نہیں رہا۔میکرون نے یہ بھی کہا کہ ہم یورپیئنز کو صدر طیب اردوان اور ان کے ناقابل قبول رویے کے حوالے سے واضح اور ٹھوس موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: