نئی ویزا پالیسی،ترکی نے بڑا اعلان کردیا

0
ترکی کی جانب سے نئی ویزا پالیسی جاری کردی گئی ، اس سلسلے میں ایک صدارتی حکم نامہ سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے جس کے تحت 11 ممالک کیلئے سیاحتی ویزے کی پابندی ختم کر دی گئیجن ممالک کیلئے سیاحتی ویزے کی پابندی ختم کی گئی ہے ان میں آسٹریا، بیلجیئم، برطانیہ، کروشیا، ہالینڈ، آئرلینڈ، سپین، مالٹا، ناروے، پولینڈ اور پرتگال شامل ہیں،ان ممالک کے شہری بلا سیاحتی ویزہ ترکی آ سکیں گے اور انھیں 90 روز قیام کی اجازت ہوگی۔گذشتہ ماہ ترکی نے برطانوی شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا تھا کہ 2 مارچ2020 سے برطانوی شہریوں کو سیاحتی ویزے حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔اس سے قبل برطانوی شہریوں کو ترکی کا آن لائن ویزا حاصل کرنا پڑتا تھا جس کی فیس 27 پاؤنڈز تھی ۔ترک فارن آفس کا کہنا تھا کہ ویزہ فری انٹری کا مقصد سیاحت ، تجارتی ، معاشی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا ہے جبکہ گزشتہ سال کےدوران بیس لاکھ برطانوی شہری سیاحت کیلئے ترکی آئے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: