بھارت، پاکستان اورترکی کےبھائی چارےسےخوفزدہ

0

اقوام متحدہ کی طرف سے دہشتگردوں کی نشاندہی کے بعد بھارتی میڈیا نے بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کیرالہ میں دہشت گردوں کو ترکی سپورٹ کرتا ہے۔ طیب اردوان جنوبی ایشیاء میں اپنا اثرورسوخ بڑھا ناچاہتے ہیں،بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی میڈیا نے الزام لگایا کہ ترکی کشمیری حریت پسندوں کی مدد کررہا ہے،جبکہ عرب ممالک میں اس کا اتحادی قطر بھی سرگرمیوں میں اس کے ساتھ ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکام نے معروف عالم دین ذاکر نائیک کی ذمہ داری بھی پاکستان اورترکی پر ڈال دی ہے،ایک سینئر حکومتی نمائندے کا کہنا ہے کہ ترکی کی نظریں بھارتی مسلمانوں پر ہیں اور پچھلے کچھ عرصے کے دوران انقرہ نئی دہلی میں زیادہ دلچسپی لے رہا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ترکی جنوبی ایشیا میں اثر و رسوخ بڑھانے کے ساتھ ساتھ عالم اسلام میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بڑا کردار ادا کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان سلطنت عثمانیہ کے ماضی کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: