ترکی میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہو گئی

0
ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد29 ہوگئی،،14سو زائد زخمی ہیں،زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں تھیں۔ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ڈیزاسٹراینڈ میجنمنٹ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز الیزگ کا علاقہ تھا جس کی زیرزمین گہرائی 6 اعشاریہ 7 کلومیٹر تھیحکام کے مطابق زلزلے کے بعد 60 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے،متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے، 400 زائد امدادی ٹیمیں لوگوں کی مدد کے لیے مصروف ہیں،ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ ہےدوسری جانب ترک صدر نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،رجب طیب اردوان نے امدادی کا موں کا جائزہ لیا،جب کہ ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے لیے فوج بھی اسٹینڈ بائی پر ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: