فرانس خطے میں بدمعاشی نہ کرے،ترکی

0
یونان نے ایک روز قبل فرانس،اٹلی اور قبرص کیساتھ مشرقی بحیرہ روم میں فوجی مشقوں کا آغاز کیا تھا جس پر ترکی نے یونان کو خبردار کیا تھا کہ وہ ایسے اقدامات کرنے سے باز رہے جو اس کی ’بربادی‘ کا باعث بنیں۔فرانس یورپین یونین کے طاقتور کیمپ میں یونان کی حمایت کی قیادت کر رہا ہے۔ فرانسیسی فریگیٹ اور لڑاکا طیارے گزشتہ روز یونانی جنگی مشقوں میں شامل ہوئے جبکہ اٹلی اور قبرص بھی ان مشقوں میں شامل ہیں۔دوسری جانب انقرہ کی جانب سے فرانس پر بھی خطے میں ’بدمعاشی‘ کرنے کا الزام لگایا ہے۔کشیدگی میں فرانس کی مداخلت پر ترکی پریشانی کا شکار ہے۔ ترک وزیر دفاع نے پیرس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بدمعاشی کا دور گزر چکا ہے۔ آپ ہمیں دھونس کے ذریعے اقدامات کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔
ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آکار نے کہا کہ یہ مشقیں سلامتی سے متعلق ہیں اور ان کا سمندر سے گیس کی تلاش کے حوالے سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے خطے میں فرانسیسی فوج کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ ترک مسلح افواج کی سرگرمیوں کو روکنے یا تبدیل کرنے کے بارے میں سوچنا خواب کے علاوہ کچھ نہیں۔ترک بحریہ کا کہنا ہے وہ بحیرہ روم میں اپنی حدود کے آخری کنارے کے پانیوں میں توپوں سے جنگی مشقیں کریں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: