ترک صدر ان ایکشن

استنبول پراسیکیوٹر کے مطابق استنبول میں 176 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں موجودہ سروس کرنل،لیفٹیننٹ،میجراور کیپٹن کے عہدے کے فوجی شامل ہیں۔پراسیکیوٹر کے مطابق ازمیر میں بھی 20 حاضر سروس اور 5 سابق فوجیوں کے ساتھ ساتھ 10 شہریوں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئےدوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوگان نے فیصلہ کیا کہ مرکزی بینک کو نئے خطوط پر استوار کیا جائے گا جس کے لیے بڑے پیمانے پراصلاحات کی جائیں گی۔ انہوں نے مزکری بینک کے گورنر مرات سیتینکایا کو برطرف کردیا،،،ترک صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر مرکزی بینک کے نظام میں اصلاحات نہیں کی گئیں تو مستقبل میں مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔،،،خیال رہے کہ ترکی میں رواں برس کے اوائل میں معاشی بحران شدت اختیار کرگیا تھا اور لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی آئی تھی اور شرح میں بھی اضافہ ہوا تھا جبکہ معاشی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے صدر اردوگان کا موقف تھا کہ شرح سود میں کمی لائی جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.