شام کی سرحد پر ترکی کے ہزاروں فوجی تعینات

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ترک فوج کا ایک کمانڈو یونٹ شام میں داخل ہو چکا ہے۔ سیرین آبزرویٹری کی طرف سے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات ترکی سے پچاس فوجی گاڑیاں شام کے علاقے منبیج میں داخل ہوئیں جن پر فوجی اور جنگی سازوسامان تھا۔ منبیج وہ علاقہ ہے جہاں امریکی فوج کا اڈہ موجود ہے۔ منبیج کی کرد ملٹری کونسل کے ترجمان شرفان درویش کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ترک افواج ہمارے علاقے میں داخل ہو چکی ہیں اور ہم خود پر حملہ ہونے کی صورت میں دفاع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔” رپورٹ کے مطابق ترکی کی طرف سے وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ امریکی فوج کے شام سے نکلنے کے بعد اپنی فوج شام میں داخل کرنے میں تاخیر سے کام لے گا تاہم اس کے برعکس اب اس کی طرف سے امریکی فوج کے انخلاء سے پہلے ہی اپنی فوج شام میں داخل کر دی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.