فرانس میں”ہمیں ٹرمپ چاہیے”کے نعرے لگ رہے ہیں

فرانس میں جاری فسادات پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جلتی پر تیل چھڑکنے والا بیان سامنے آیا ہے،امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ فرانس میں مظاہرین “ہمیں ٹرمپ چاہئے” کے نعرے لگا رہے ہیں۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پیرس میں حکومت اور مظاہرین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ سود مند ثابت نہیں ہوا،ملک بھر میں مظاہرین زائد قیمتیں ادا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

درحقیقت ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو یہ غلط فہمی لندن میں امریکی صدر کی آمد پر استقبال کے لیے جمع ہونے والے ایک اجتماع کی ویڈیو سے ہوئی۔ اس ویڈیو میں ایک شخص ٹرمپ کی شکل کا ماسک لگائے ہوئے استقبال کے لیے موجود افراد کے ہمراہ ہمیں ٹرمپ چاہئے کے نعرے لگا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.