انڈونیشیامیں سونامی سے تباہی،168افراد ہلاک،1000سے زائد زخمی

انڈونیشیا میں سمندر کے اندر آتش فشاں پھٹ گیا جس کی وجہ سے سمندر میں بلند لہروں نے تباہی مچا دی،،، سونامی کی لہریں قابو سے باہر ہو گئیں جس سے جزیرہ جاوا اور سماٹرا کے کئی ساحلی علاقے متاثر ہوئے اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ سینکڑوں گھر اور عمارتیں سونامی کی وجہ سے تباہ ہو گئیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سونامی کے نتیجے میں اب تک ایک سو اڑسٹھ افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،،،انڈونیشین حکام کے مطابق آفت سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دسمبر 2004 میں آنے والے سونامی سے انڈونیشیا میں ایک لاکھ بیس ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.