پاک امریکا تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی

—2019کا آغاز ہوتے ہی پاکستان کے لیے امریکا کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی آ گئی ،، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا،،،کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملنے کے منتظر ہیں اور پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں

سالِ نو پر امریکی صدر کے اس مثبت پیغام سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاک-امریکا تعلقات پر 2 سال سے جمی برف بالآخر پگھلنے لگی
واشنگٹن میں کابینہ میٹنگ کے موقع پر امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم طالبان سے اور دوسرے لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں، امریکا ہزاروں میل دور رہ کر بھی افغانستان میں کیوں لڑے،،،،، پاکستان اور روس کو بھی افغانستان میں مزید کردار ادا کرنا چاہیے،،،
ٹرمپ نے امریکا کے گزشتہ موقف کے برعکس یوٹرن لیتے ہوئے افغانستان میں روس کی مداخلت کو بھی درست قرار دیا،،،امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی نے افغانستان میں لائبریری بنا کر بار بار جتایا، بھارت نے جتنے پیسوں میں لائبریری بنائی، امریکا اتنے افغانستان میں 5 گھنٹے میں خرچ کر دیتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.