ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھرکرونا وائرس کی وباءسےنمٹنے کےحوالےسےچین پرتنقید

0
ٹرمپ نےفوکس بزنس کوانٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ میں چین سےبہت ناراض ہوں،ہمارے پاس بہت ساری معلومات ہیں،یہ وائرس چاہےلیب سےآیا ہو یا چمگادڑ سے آیا ہو۔ چین کو اس کوروکنا چاہیےتھا۔
خبررساں ادارے کےمطابق امریکی صدرکا کہنا تھا کہ ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ہم تعلقات منقطع کرسکتے ہیں۔اگر آپ سارے تعلقات منقطع کردیں تو آپ 500 ارب ڈالربچا سکتےہیں۔
یہ امریکا اورچین کےدرمیان دوطرفہ تجارت میں امریکی خسارے کی طرف صاف اشارہ تھا۔امریکا کچھ عرصے سےچین پرالزام لگا رہا ہےکہ اس نےوبا سےمتعلق معلومات کو پوشیدہ رکھا ہے،اس سےمعاوضہ لینےکاسوچتا رہا ہے۔چین نےباربار ان الزامات کی تردید کی ہے۔ٹرمپ کی چین مخالف بیان بازی کوکئی افراد نومبر میں ہونے والےصدارتی انتخابات کی ایک حکمتِ عملی کے حصے کے طور پردیکھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: