امریکی صدرکی ایران کوصفحہ ہستی سےمٹانےکی دھمکی

امریکا اور ایران کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دھمکی آمیز بیان سےایران کوخبردار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے حالیہ بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جس دن ایران نے جنگ چھیڑی تو وہ اس کا آخری دن ہوگا۔ ٹرمپ نے ایران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکا کو کبھی دوبارہ دھمکی نہ دینا۔دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہےکہ ایران جنگ نہیں چاہتا جبکہ انہوں نے امریکی صدر کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی دھوکے میں نہ رہے کہ امریکا ہماراسامنا کرسکتا ہے۔
خلیجی ممالک اور پورا مشرق وسطیٰ اس وقت سخت کشیدگی کی لپیٹ میں ہے، امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے خطے میں ایک نئی جنگ کی کیفیت پیدا کردی ہے۔امریکا کے ساتھ ساتھ سعودی عرب نے بھی ایران کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہے، بصورت دیگر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.