ٹرمپ نے پولیس کی ناکام حکمت عملی کے خاتمے کیلئے اصلاحات پر دستخط کردئیے

0
امریکا میں مظاہرین کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا،، ڈونلڈ ٹرمپ نے پولیس کی ناکام حکمت عملی کے خاتمے کیلئے اصلاحات پر دستخط کردئیے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد شہریوں کو جن حالات کا سامنا کرنا پڑا اس پر انصاف ہوگا۔پولیس اصلاحات کے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت ملک بھر میں محکمہ پولیس کو اضافی فنڈز کی فراہمی،طاقت کے استعمال سے متعلق گائیڈ لائنز کے مطابق تربیت اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کا ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے آرڈر پر دستخط سے قبل پولیس افسران کی موجودگی میں کہا کہ ‘ہمیں ناکامی کے پرانے طریقے کو توڑنا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ یہ آرڈر محکمہ پولیس کو اعلیٰ سطح کے معیار کے لیے وفاقی گرانٹ فراہم کرنے کا سبب ہوگا۔امریکی صدر نے کہا کہ ‘ان اصلاحات کے تحت گلا دبانے پر پابندی ہوگی سوائے تب جب کسی افسر کی جان کو خطرہ ہو’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم خونی تصادم کو روکنے کے لیے جدید اور مضبوط ہتھیار بنائیں گے جو مددگار ہوں گے’۔امریکی صدر کا یہ قدم 25 مئی کو سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر ڈیموکریٹک رہنماؤں کی جانب سے درخواست کے بعد لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: