ٹرمپ ہزاروں زندگیوں کے چراغ بجھانے والے کرونا کو ہلکا لینےلگے

اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے بے تاب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہرین صحت کی تجاویز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک میں شٹ ڈاؤن اور سماجی دوری کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا شٹ ڈاؤن کے لیے نہیں بنا ہے، میں ایسا ملک چاہتا ہوں جہاں سماجی اور معاشی سرگرمیاں جاری ہوں۔ مجھے اس حوالے سے ایسٹر سے قبل روشنی نظر آتی ہے۔ ایسٹر پر گرجا گھروں کو بھرا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔امریکی صدر نے انتخابی مہم کی بحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، جتنے افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں اس سے زیادہ تو امریکا میں گاڑیوں کے حادثوں میں ہلاک ہوجاتے ہیں تو کیا ہم آٹو موبائل کمپنیوں کو گاڑیاں بنانے سے روک دیں گے۔
ایک جانب تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسٹر سے قبل شٹ ڈاؤن اور سماجی دوری کے خاتمے اور ملک میں انتخابی مہم کی بحالی کے خواہش مند ہیں تو دوسری جانب نیو یارک کے گورنر نے کرونا وائرس کی وبا کو تیز رفتار ’بلٹ ٹرین‘ سے تشبیہہ دیکر سخت پابندیوں اور اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔رواں برس امریکا میں صدارتی انتخاب ہونا ہے جس کے لیے صدر ٹرمپ نے ملک بھر میں ریلیاں منعقد کرنے کا شیڈول بھی ترتیب دے دیا تھا تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے عائد شٹ ڈاون کے باعث انتخابی ریلیاں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: