امریکی صدر نےکرونا وائرس کےپھیلاؤ کا الزام ایک مرتبہ پھرچین پرعائد کردیا

0

امریکی صدر نے چین کو ایک بار پھر کرونا وائرس کے پھلاؤ کا ذمہ دار قرار دے دیا،، امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنےاوراس کی وجہ سے عالمی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار چین ہے۔اس سے پہلے صدر ٹرمپ یہ الزام بھی عائد کر چکے ہیں کہ چین نے انہیں الیکشن ہرانے کے لیے کرونا وائرس پھیلایا
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اس سال کے آخر تک کرونا وائرس کےخلاف ویکسین تیارکرلےگا۔ صدر ٹرمپ کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں انہوں نےخود ویکسین کی تیاری کے لیے فنڈز کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک محتاط اندازے کے تحت کورونا وائرس وبا میں ایک لاکھ سے زائد امریکیوں کی جانیں چلی جائیں گی۔ اس سے پہلے امریکی صدر نے اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اس مہلک وائرس سے امریکا میں 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔
کرونا وائرس وبا سےسب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہزارکے قریب جا پہنچی ہے جب کہ سوا لاکھ سے زائد امریکی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: