پاک بھارت ثالثی کیلئے امریکی صدرمتحرک

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ عمران خان اور نریندرمودی سےکشمیر کے مسئلے پر بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک کے سربراہان سے کشمیرمیں تناؤ میں کمی کے لیے بات کیاپنے ٹویٹر پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں بہت کشیدہ صورت حال ہےلیکن اس کے باوجود دونوں رہنماؤں سے بات چیت مثبت رہی جبکہ تجارت اوراسٹرٹیجک معاملات پربھی گفتگو ہوئی۔رواں ماہ 2 اگست کو وائٹ ہاؤس کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک چاہیں تو میں مسئلہ کشمیر پرکردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.