ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کا متنازعہ بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی چرب زبانی اور کم عقلی کے باعث اکثروبیشتر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں،،،لیکن اب یہ بیڑہ ان کے بڑےصاحبزادے نےاٹھا لیاہے،،، سوشل میڈیا کے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئرنے تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دیتےہوئے کہا کہ آپ چڑیا گھر میں اس لیے انجوائے کرتے ہیں کیوں کہ آپ کے اور جانوروں کے درمیان صرف جنگلا ہوتا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کواس متنازعہ بیان پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کاسامنا ہے،،،، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بھی ٹرمپ کے صاحبزادے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی گزشتہ سال مئی میں تارکین وطن کو جانوروں سے تشبیہ دےچکے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ آپ کو اندازہ نہیں کہ یہ تارکین وطن کتنے برے لوگ ہیں، یہ انسان نہیں جانور ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.