امریکی صدرٹرمپ “اُن” سے ملنے کوتیار

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیار تلف کرتا ہے تو مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنا ان کی پالیسی کا حصہ ہے،اگر شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں دستبردار ہونے پر آمادہ ہے تو وہ مذاکرات کرنے کیلئے بھی تیار ہیں تاہم امریکی صدر نے کم جونگ اَن سے جلد ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔
شمالی کوریا کے سپریم رہنما کم جونگ اُن نے سال نو کا مثبت آغازکرتے ہوئےامریکی صدر کو خط لکھا تھا ،،،جس میں انہوں نے صدر ٹرمپ سے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا،،،گزشتہ دنوں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اَن نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکی اقتصادی پابندیاں مسلسل جاری رہیں تو وہ دوبارہ جوہری پروگرام شروع کردیں گے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم خطے سے جوہری تنصیبات کا خاتمہ کرچکے ہیں، نہیں چاہتے دوبارہ نیوکلیئر پروگرام شروع کریں،ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا رویہ ایسا ہی رہا تو ہم جوہری ہتھیاروں کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.