’’سانحہ کرائسٹ چرچ کے ذمے دار ٹرمپ ہیں‘‘

جان لیجنڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ بیان بازی کر کےغلط کر رہے ہیں،برائی کےاس نظریے کے تحت سیاہ فام افراد نے مساجد،معبد اور گوردواروں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوکہ امریکی صدر اس واقعے کے براہِ راست ذمے دار نہیں لیکن ان کے بیانیے نے قاتل کو اس گھناؤنی کارروائی پراکسایا لہٰذا ڈونلڈ ٹرمپ کو چاہئے کہ وہ برائی کے اس نظریے کی مذمت کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔
قبل ازیں دنیا بھر میں نیوزی لینڈ کی مساجد پر ہونے والےحملے کو بدترین دہشت گردی کہا گیا لیکن امریکی صدرٹرمپ نےتاحال حملے کو دہشت گردی قرار نہیں دیا۔کرائسٹ چرچ حملے کے دکھوں سے چور مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے بجائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الٹا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ جعلی میڈیا ان کو نیوزی لینڈ حملے کا ذمہ دار ٹھہرانے کی پرزور کوشش کررہا ہے مگر انہیں یہ ثابت کرنے میں کافی دشواری ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.