جوبائیڈن صدارتی مباحثے سے قبل یابعد میں ڈرگ ٹیسٹ کرائیں،ٹرمپ کا مطالبہ

0
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صدارتی حریف جو بائیڈن کی ذہنی صلاحیت پر ایک مرتبہ پھر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں کے مابین پہلے مباحثے سے قبل یا اس کے بعد اپنا ڈرگ ٹیسٹ کرائیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قدرتی طور پر میں تسلیم کرتا ہوں کہ مجھے بھی کرانا چاہیے لیکن ان کی بحث میں کارکردگی متوازن نہیں رہی،صرف ڈرگ ہی اس طرح کے تضادات کو جنم دیتی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فریقین کی ٹیموں نے مباحثے کے لیے شرائط کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے ماڈریٹر کرس ویلس کریں گے البتہ کرونا وائرس کے سبب بہت کم تعداد میں حاضرین کو شرکت کی اجازت ہو گی۔امریکا کے رواں سال شیڈول صدارتی انتخابات کے دونوں امیدوار اپنی تقاریر میں بڑی بڑی غلطیوں کے لیے مشہور ہیں۔منگل کو دونوں فریقین کلیولینڈ اوہایو میں آمنے سامنے ہوں گے جو 90 منٹ کے تین مباحثوں میں سے دونوں کے مابین پہلا مباحثہ ہو گا اور پہلی مرتبہ امریکا کے عوام دونوں امیدواروں کو براہ راست ایک دوسرے سے بحث کرتے دیکھ سکیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: