امریکی صدر نے میئرلندن کواپنی تنقید کےنشانے پررکھ لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور لندن کے مئیر صادق خان کےدرمیان لفظی جنگ ختم ہونے کانام نہیں لے رہی، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر میئرلندن صادق خان کیخلاف سخت زبان استعمال کی ہے۔لندن میں 24 گھنٹوں میں 3 افراد کے قتل کی خبر پر اپنےسوشل میڈیا بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صادق خان کو لندن میں جرائم پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے نہ کہ مجھ پر۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صادق خان ایک آفت ہیں اور اُن کی موجودگی میں لندن بدتر ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صادق خان کو جتنی جلد ممکن ہو عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے پر صادق خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں شکست خوردہ قرار دیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.