امریکی صدر ٹرمپ پر پر نسل پرستی کے نئے الزامات

ویسے تو امریکی صدربننے سے پہلے ہی ٹرمپ ایک متنازعہ شخصیت رہے ہیں رہی سہی کسر امریکی صدر بننے کے بعد پوری ہو گئی اور انہیں ایک متنازع صدر کہا جانے لگا۔ اپنی حکومت کے قیام کے دن سے وہ زیادہ الزامات کی زد میں رہے ہیں۔اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افریقی نژاد قانون ساز کو تضحیک کا نشانہ بنانے اور ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کو سڑی ہوئی گندگی کہنے پرنسل پرستی کے نئے الزامات اور تنقید کی زد میں آگئے۔ ادھر دی بالٹی مورسن نامی اخبار کے ایڈیٹوریل بورڈ نے ایک کالم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر براہ راست تنقید کی جس میں کہا گیا کہ ایک چوہا بننے سے چند چوہے ہونا بہتر ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.