ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اورمشکل کا سامنا!!!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کیلئے درخواست سینیٹر ڈیبی اسٹیبنو نے دائر کی۔ سینیٹر ڈیبی اسٹیبنو کا کہنا ہے کہ بیل آؤٹ پیکیج میں چھوٹے کسانوں کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے بڑی اور غیرملکی زرعی کمپنیوں کو فوقیت دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ زیادہ فنڈز جنوبی ریاستوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں جہاں سے ٹرمپ کو زیادہ ووٹ ملے تھے۔سینیٹر ڈیبی اسٹیبنو کی درخواست پر امریکی اکاونٹیبلٹی آفس بیل آؤٹ پیکیج کی تحقیقات کرے گا۔ پیکیج ان کسانوں کے لیے ہے جنہیں امریکا اور چین کی تجارتی جنگ کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب احتساب آفس نے کسانوں کے لیے ٹرمپ کے 28 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔ ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: