"امریکا کو دوبارہ کھولیں گے”

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے باعث شدید متاثر امریکی معیشت کو 3 مرحلوں میں دوبارہ کھولنے کی تجویز پیش کر دی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں امریکی ریاستوں میں 14 روزہ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج نظر آئے ہیں، تازہ ترین اعداد و شمارکی بنیاد پر ہمارے ماہرین کی ٹیم متفق ہےکہ ہم اپنی جنگ کا اگلا محاذ شروع کر سکتے ہیں، اسے ہم "امریکا کو دوبارہ کھولیں گے” کا نام دے رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم امریکا کوایک ساتھ بالکل نہیں کھول رہے، امریکی معیشت کی بحالی تین مراحل پرمشتمل ہو گی، پہلے مرحلے میں 10 افراد تک جمع ہو سکیں گے، دوسرے مرحلے میں50 افراد تک اکٹھے ہوسکیں گے،، پہلے دو مراحل کے مثبت نتائج پر لاک ڈاؤن کے خاتمے کا فیصلہ کیا جائے گا جس کے بعد تعلیمی ادارے،عبادت گا ہیں ،اسٹیڈیم حفاظتی اقدامات کے بعد کھولے جا سکیں گے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اور اس عمل کا انچارج وائٹ ہاؤس نہیں بلکہ ریاستوں کےگورنر ہوں گے۔ گورنرز نے ریاست بند رہنے کی ضرورت سمجھی تو ہم انہیں ایسا کرنے دیں گے، اگرریاستوں کے گورنرنےسمجھا کہ معیشت کو دوبارہ کھولنے کا وقت آگیا ہے تو ہم انھیں اس کی بھی آزادی دیں گے، گورنروں کوجلد از جلد بحالی کے لیے رہنمائی بھی دیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: