ٹرمپ پرکرونا کے خطرے کوعوام سے چھپانے کا انکشاف

0

امریکا کے نامور صحافی باب ووڈ ورڈ نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر کو فروری سے ہی کرونا وائرس کے خطرے کا علم تھا ،،چینی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کرونا کے حقائق سے آگاہ کردیا تھا لیکن ٹرمپ نے عوام سے نہ صرف حقائق چھپائے بلکہ ان سےجھوٹ بھی بولااورغلط اطلاعات شیئر کیں۔
مصنف نے کتاب کے حوالے سے امریکی صدر کے انٹرویو کی آڈیو ٹیپ بھی جاری کی گئی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اقرار کر رہے ہیں کہ انہوں نے جان بوجھ کر عوام کو کرونا کے خطرے سے آگاہ نہیں کیا کیونکہ وہ امریکی عوام کو خوفزدہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے امریکی ریاست مشی گن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کرونا وائرس کی سنگینی جانتے تھے مگر وہ جان بوجھ کر جھوٹ بولتے رہے اور کرونا وائرس امریکی عوام میں پھیلتا گیا جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ۔ بحیثیت صدر وہ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: