کملا ہیرس کا صدر بننا امریکا کی بے عزتی ہو گی،ٹرمپ

0

نارتھ کیرولائنا میں انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی عوام کملا ہیرس کو پسند نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی بھی پسند نہیں کرتا ہے۔ وہ کبھی بھی امریکا کی پہلی خاتون صدر نہیں ہوسکتیں،اگر ایسا ہوا تو یہ ہمارے ملک کی توہین ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ برنی سینڈرز کے مقابلے میں کملا ہیرس بائیں بازو سے زیادہ قریب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے گدھوں نے اپنی نامزدگی کے لیے ہمارے قصبوں کو تباہ کر دیا۔امریکی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن ایک اچھے شخص ہیں لیکن ہوشیار نہیں ،انہوں نے الیکشن جیتنے کیلئے بدترین انتہا پسند اور خطرناک عناصر سے اتحاد کر لیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: