ریل کا سفر سستا ہوگیا،ٹرین کرایوں میں 25 فیصد تک کمی

0
ریلوے حکام نے لاہور،اسلام آباد،کراچی اور ملتان سمیت پشاور کے درمیان ریل سے سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے ملک بھر میں چلنے والی ٹرینوں کے اے سی بزنس اور اے سی سٹینڈرز کلاس کے کرایوں میں خاطرخواہ کمی کا اعلان کردیا ۔آنے اور جانے کا دوطرفہ ٹکٹ خریدنے والے مسافر کو کرائے میں 25فیصد رعایت ہو گی جبکہ یکطرفہ ٹکٹ کی ریزرویشن پر کرائے کی مد میں 10فیصد رعایت ملےگی اور مسافر اس سہولت سے 8 مئی تک فائدہ اٹھاسکیں گے ۔اس حوالے سے ریلوے کی تمام ڈویژنوں کے ریزرویشن دفاتر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہےاور جن ٹرینوں میں یہ سہولت دی گئی ہے ان میں گرین لائن،بزنس ٹرین،قراقرم ایکسپریس،شالیمار ایکسپریس، عوام ایکسپریس،کراچی ایکسپریس،فیصل آبادایکسپریس،سندھ ایکسپریس ،اسلام آبادایکسپریس،ملتان ایکسپریس،سبک رفتار،سبک خرام،ملت ایکسپریس،شاہ حسین ایکسپریس،بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس، مہرایکسپریس، تھل ایکسپریس،راوال ایکسپریس،رحمان بابا ایکسپریس ٹرین اور موسیٰ پاک شامل ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: