کروناسے کاروبارتباہ

0

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرکاشف چوہدری نے حکومت کو ملک گیر لاک ڈاؤن ختم کرنے کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی اورکہا ہے کہ 3 دن میں حکومت نے فیصلہ نہ کیا توتاجروں کے تحفظ کیلئے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہونگے۔اپنے ایک بیان میں کاشف چوہدری نے کہا کہ تاجروں کووفاق اور صوبوں کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔حکومت کو لاک ڈان کے نام پر چند کاروباروں کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے،صرف چند کاروباروں کی بندش نامنظور ہے ۔وفاقی و صوبائی حکومتوں نے ابھی تک تاجروں کے لیے کسی قسم کے ریلیف کا فیصلہ نہیں کیا،بجلی وگیس بلز،کرایوں ،بلاسود قرضوں سمیت کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ادھرآل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکریٹری خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کوئی بزنس سٹی نہیں ہے۔ پہلے ہی کرونا وائرس اور طویل لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار برباد ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: