چین میں تشدد زدہ انوکھی محبت

چینی جوڑے ہرسال 20 مئی کو یومِ محبت مناتے ہیں جسے 520 بھی کہا جاتا ہے۔ اس موقع پر سچوان صوبے میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو فون نہ دلانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے وقفے وقفے سے 52 تھپڑ مار دیے۔ سوشل میڈیا پر اس شخص کو تشدد و بیچارگی کی علامت کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں محفوظ ہوا اور اس کے بعد پوری دنیا میں پھیلا۔ لڑکا ضبط کے عالم میں کھڑا سب برداشت کرتا اور زوردار طمانچے کھانے کے باوجود پرسکون رہا۔ اس کے بعد اردگرد کئی لوگ جمع ہوگئے اور پولیس بھی وہاں آپہنچی، لوگوں نے بھی خاتون کو برا بھلا کہا تو لڑکا پھر بھی اپنی دوست کو بچانے آگے آ گیا۔
جب پولیس نے بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی تب بھی لڑکی اسے مارتی رہی۔ اس کے بعد نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ فون نہ لانا اس کی غلطی تھی کیونکہ یہ لڑکی اس کے ہر طرح کے اخراجات اٹھاتی ہے اور اس نے ویلنٹائن ڈے پر ایک فون کی فرمائش کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.