وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد۔۔

0
افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے بڑا اقدام،ضلع خیبر انتظامیہ کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم کو پیدل آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا،سرحد کی بحالی سے افغانستان میں پھنسے پاکستانی وطن واپس آسکیں گے۔پاکستان سے افغانستان جانے والوں لیے بھی سرحد بحال ہوگی۔
وفاقی حکومت کے احکامات پر پاک افغان سرحد کو بحال کیا گیا۔حکام کے مطابق طورخم بارڈر ہفتے میں پانچ دن ٹرانزٹ اور ایک دن پیدل آمدورفت کے لیے کھلا رہے گا۔
اس سے قبل کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاک افغان سرحد کو آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔جس کے باعث ہزاروں پاکستانی شہری افغانستان میں پھنس گئے تھے۔اب پاکستان نے عارضی طور پر کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: