طورخم بارڈر یک طرفہ طور پرکھول دیا گیا

0

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاک افغان سرحد طورخم بارڈر بند تھا جسے آج یک طرفہ طور پر کھول دیا گیا ۔سیکیورٹی ذرائع ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر کھولنے کے بعد پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کو افغانستان جانےکی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ طورخم سرحد 9 اپریل تک کھلی رہے گی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں افغان شہری افغانستان واپس جانا شروع ہوگئے ہیں ،، پیدل افغانستان جانے والوں کو بائیومیٹرک سسٹم سے گزارا جارہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر 9 اپریل تک کھلا رہے گا اوراس عرصہ میں یومیہ ایک ہزار افغان شہری واپس اپنے ملک جاسکیں گے ۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عائشہ صدیقی افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر چمن اور طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: