پی سی بی کی ٹاپ مینجمنٹ میں بھی دوہری شہریت رکھنےوالوں کاانکشاف

0
ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان انگلینڈ کی شہریت رکھتے ہیں۔ احسان مانی کی تنخواہ تقریباً تین ملین پاکستانی روپیہ ہے،چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی تنخواہ اور مراعات بھی تیس لاکھ سے زائد ہیں۔ سابق سپنر ثقلین مشتاق بھی برطانوی شہریت کے حامل ہیں۔ ثقلین مشتاق کو پی سی بی کی جانب سے ہیڈ آف انٹرنیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے آسٹریلوی شہریت حاصل کی ہوئی ہے۔ وہ فیملی سمیت آسٹریلیا میں رہتے ہیں جبکہ حال میں ہی ان کی تقرری کی گئی، ذرائع کے مطابق ندیم خان بھی برطانوی شہریت کے حامل ہیں۔ ان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر مقرر کیا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: