پی ایس ایل 4: سیمی کی ہاں،ٹام کی ناں

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لئے پشاور زلمی کی کٹ اور ترانے کی لانچنگ تقریب 4 فروری کو گورنر ہاؤس میں ہوگی، ڈیرن سیمی تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر پاکستان آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ تقریب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم، مینجمنٹ، کوچز اور سپراسٹارز مصباح الحق، یونس خان بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
ادھردنیا کے صف اول کے کوچ اور سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے ملتان سلطانز کی کوچنگ سے معذرت کرلی ہے۔اس وقت موڈی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کوچنگ کررہے ہیں،اس کے علاوہ وہ کیریبین لیگ میں بھی کوچنگ کرتے رہے ہیں ۔ موڈی کے انکار پر جنوبی افریقا کے یوہان بوتھا کو ملتان سلطان کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے
ملتان سلطانز کی نئی انتظامیہ نے ٹیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے لیکن ٹام موڈی کا نہ ہونا یقینی طور پر ٹیم کے لیے دھچکہ ہے۔ ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ شاہد خان آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ آسٹریلوی اسٹیو اسمتھ پہلے ہی ان فٹ ہوکر ملتان کو الوادع کہہ چکے ہیں اور ان کی جگہ ویسٹ انڈین آندرے رسل کو ملتان کی ٹیم میں لیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.