جولائی2021ءایونٹ کی حتمی تاریخ ہے،ٹوکیو اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کا دوٹوک اعلان

0

ٹوکیو اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب اولمپکس کو دوبارہ ملتوی نہیں کیا جاسکتا،اسے مزید آگے لے جانے کا کوئی امکان نہیں،جولائی 2021 ء حتمی تاریخ ہے ۔
ٹوکیو اولمپکس کو پروگرام کے مطابق اس سال جولائی اگست میں منعقد ہونا تھا مگر کورونا وائرس کے سبب اُسے ایک سال کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے، اب یہ میگا ایونٹ اگلے برس 21 جولائی سے شروع ہوگا۔
اس بارےمیں آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر یوشیورو مورئی کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس کو دوبارہ ملتوی نہیں کیا جاسکتا،جولائی 2021 حتمی تاریخ ہے،اسے مزید آگے بڑھانے کا کوئی امکان نہیں ہے،اُن کا کہنا تھا کہ اولمپکس کو قانونی اور تکنیکی بنیاد پر بھی دو سال تک ملتوی کرنا ممکن نہیں۔جاپانی وزیر اعظم نے بھی ایک سال کیلئے ملتوی کرنے کا کہا تھا۔
دوسری جانب جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں اگلے سال بھی پروگرام کے مطابق گیمز کا انعقاد ممکن نہیں دکھائی دے رہا۔

 

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: