چین کمپنیوں کا احسن اقدام

چینی معاشرے میں ادھیڑ عمر خواتین کو سہارا دینے کی نئے انداز میں کوشش،چین کی دو مقامی کمپنیوں نے جیون ساتھی کی تلاش کے لیے خواتین کو اضافی چھٹی دینے کا اعلان کیا ہے،،،نئے چینی سال کے آغاز کی مناسبت سے ملک بھر میں ہرسال کی طرح اس بار بھی سات روزہ عام تعطیل ہوگی لیکن تیس سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو کمپنی کی جانب سے پندرہ دن کی چھٹیاں ملیں گی۔
کمپنی مالکان کا کہنا ہےکہ زائد چھٹیوں میں خواتین اپنے لئےجیون ساتھی تلاش کریں،،،اورجو ملازم رواں سال کے اختتام سے قبل شادی کرے گی ،کمپنی اسے ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس ادا کرےگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.